ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، شاہ رخ خان اور فلمساز راج کمار ہیرانی آئندہ ماہ نئی فلم ڈنکیکی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب جائیں گے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دیوالی سے پہلے فلم ڈنکی کی ممبئی میں 1 یا 2 دن تک شوٹنگ کی جائے گی، جس کے بعد شاہ رخ خان فلم کے ایک اہم شیڈول کے لیے نومبر کے آغاز میں سعودی عرب جائیں گے۔ فلم ڈنکی کی 10 سے 12 دن کی شوٹنگ سعودی عرب میں ہوگی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پہلے فلم کی یہ شوٹنگ دبئی میں کرنے کا ارادہ تھا لیکن اب اسے سعودی عرب میں منتقل کردیا ہے۔ فلم ڈنکی کی شوٹنگ اس سال اپریل میں ممبئی کے فلم سٹی اسٹوڈیو میں شروع ہوئی تھی، جس کے بعد فلمساز راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان فلم کے بین الاقوامی شیڈول پر شوٹنگ کے لیے لندن اور بوڈاپیسٹ گئے تھے۔ یہ فلم متوقع طور پر اگلے سال 22 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
انٹرٹینمنٹ
شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ کے لیے سعودی عرب جائیں گے
- by web desk
- اکتوبر 18, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1304 Views
- 2 سال ago