نیو دہلی: بھارتی کی تفتیشی ایجنسی نے دہلی کورٹ کو بتایا ہے کہ 200 کروڑ کے بھتہ خوری کیس کی ملزمہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی اداکارہ کی جانب سے مستقل ضمانت کی درخواست پر کورٹ میں سماعت کے دوران ایجنسی کا بیان سامنے آیا ہے۔ اداکارہ کے وکیل نے کہا کہ ان کی مکلہ کو تفتیشی ایجنسی کی طرف سے کوئی دستاویز فراہم نہیں کی گئی ہے۔ تفتیشی ایجنسی نے جیکولین پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ انہوں نے تفتیشن کے دوران ثبوتوں کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ انہوں نے اداکارہ پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ تفتیش میں تعاون نہیں کررہی ہیں اور وہ ملک چھوڑنا چاہتی ہیں لیکن لک آٹ سرکلرمیں ان کا نام ہونے کی وجہ وہ باہر نہیں جاسکتیں۔ عدالت نے انفارسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو حکم دیا کہ وہ اداکارہ کو متعلقہ دستاویز فراہم کرے جبکہ کیس کی سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
تفتیشی ایجنسی کا جیکولین فرنینڈس پر بھارت سے فرار ہونے کا الزام
- by web desk
- اکتوبر 23, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1292 Views
- 2 سال ago