ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے 6 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں۔ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کی ابتدائی 2 وکٹس حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے افغان بیٹر حضرت اللہ کو 9 رن پر بولڈ جبکہ رحمان اللہ کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آٹ ؤکیا۔ افغانستان کی تیسری وکٹ فاسٹ بولر حارث رف نے حاصل کی۔ انہوں نے درویش کو 3 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔ میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاداب خان، آصف علی، محمد وسیم، حارث روف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد حسنین شامل ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں شکست ہوئی تھی۔