پالو آلٹو، کیلیفورنیا: ایپل نے میٹا کو کم از کم مکسڈ ریئلٹی ہیڈ سیٹ کے شعبے میں جواب دینے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت جدید ایکس آر ہیڈ سیٹ پیش کیا جا رہا ہے جس میں دس کیمرے نصب ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اس میں آئی فون کی فیس آئی ڈی کی طرح آئرس آئی ڈی کا آپشن رکھا ہے۔ ایپل آئرس آئی ڈی کو کئی امور میں استعمال کیا جائے گا جس سے وہ آئرس سے اکانٹ سے جڑیں گے، پلیٹ فارم تک پہنچیں گے یا اس سے رقم بھیجنے یا وصول کرنے کا کام کرسکیں گے۔ ایکس آر مکس ریئلتی ہیڈسیٹ میں طاقتور ایم ٹو چپ نصب لگائی جائے گی جو پہلے ہی میک بک میں پیش کی جا چکی ہے۔ اگرچہ ایس آر ہیڈسیٹ کا طویل عرصے سے انتظار کیا جا رہا ہے لیکن توقع ہے کہ 2023 کے وسط تک یہ بازار میں دستیاب ہوگا۔ اس سے قبل میٹا نے اپنے جدید ترین وی آر ہیڈسیٹ، کوئسٹ پرو کا اعلان کیا تھا۔ اس کی قیمت کا اندازہ 1500 ڈالر لگایا گیا ہے جس میں آئی ٹریکنگ سہولیات موجود ہوں گی اور ریزولوشن سمیت رنگوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔ پھر ورچول ریئلٹی کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ایپل ہیڈ سیٹ اپنے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں، اس کا جواب تو آنے والا وقت ہی دے گا۔
تازہ ترین
سا ئنس و ٹیکنالوجی
ایپل ہیڈ سیٹ میں آنکھوں کے ذریعے رقم کی ادائیگی کی سہولت پر غور
- by web desk
- اکتوبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1313 Views
- 2 سال ago