تازہ ترین تجارت

روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر پھر 220 روپے سے تجاوز کرگیا

روپے کی قدر میں مسلسل کمی، ڈالر پھر 220 روپے سے تجاوز کرگیا

ملک کی کرنسی مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔ بدھ کے روز بھی ڈالر مزید تگڑا ہوکر ایک مرتبہ پھر 220 روپے سے زائد کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کئی مقامات پر ڈالر کی قیمت فروخت 228 روپے تک جاپہنچی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار متعدد مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ ڈالر کی حقیقی قدر کسی بھی طرح 200 روپے سے زائد نہیں۔ اسحاق ڈار کے وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ڈالر کی قدر گرنا شروع ہوئی تھی لیکن گزشتہ ہفتے امریکا کے دورے پر روانہ ہونے کے بعد ڈالر پھر سے مہنگا ہونا شروع ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے