تازہ ترین دلچسپ اور عجیب

100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک کم وقت میں پہنچنے کا عالمی ریکارڈ

100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک کم وقت میں پہنچنے کا عالمی ریکارڈ

اسٹٹ گاٹ: جرمنی میں یونیورسٹی طلبا کی ایک ٹیم نے اپنی برقی گاڑی 1.461 سیکنڈز میں 0 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچا کر گینیز عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ یونیورسٹی آف اسٹٹ گاٹ کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق گرین ٹیم نامی ٹیم نے ایک ایسی برقی گاڑی ڈیزائن کی ہے جس کی رفتار میں وقت کے ساتھ ایسے ہی اضافہ ہوتا ہے جیسے خلا نورد کے راکٹ کی رفتار میں زمینی فضا میں واپسی پر اضافہ ہوتا ہے۔ کار نے 1.461 سیکنڈ میں 0 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر پہنچ کر گینیز عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ گرین ٹیم نے یہ ریکارڈ 2012 میں بھی اپنے نام کر چکی ہے۔ اس وقت ان کی گاڑی نے یہ کارنامہ 2.681 سیکنڈوں میں انجام دیا تھا جو بعد میں متعدد بار توڑا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے