کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری میں حال ہی میں قدم رکھنے والی اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے اداکارہ بنی ہیں۔ انمول بلوچ نے غیر ملکی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اداکاری کا شوق تھا تاہم وہ اداکاری کرنا نہیں جانتی تھیں۔ انمول بلوچ کا کہنا تھا کہمیں نے فیس بک پر آئی ڈی بنائی اور اس پر لکھ دیا ایکٹر اور اس پر کچھ سیلفیز لگا دیں لیکن اس وقت تک میرے پاس کوئی کام نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں اس وقت حیران رہ گئی جب پاکستان شوبز کے ہدایتکار محسن مرزا نے مجھے کال کی اور کہا کہ میرا ایک پراجیکٹ چل رہا ہے اس میں ایک کیریکٹر ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ آپ کر سکتی ہیں میں نے سوچا پتہ نہیں کون ہیں، مذاق کر رہے ہیں میں نے پھر ان کی پروفائل دیکھی۔ انھوں نے کافی اچھے پراجیکٹ کیے ہوئے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ امی سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ نہیں نہیں، کیا ہو گیا ہے تمھیں، مگر والدہ کی مخالفت کے بعد بھی اداکارہ نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔ انمول بلوچ بتاتی ہیں کہ انہوں نے محسن مرزا سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کہاں آنا ہے جس پر جواب ملا کہ گھر آ جائیں انمول کا کہنا تھا کہ یہ سن کر میں تھوڑا گھبرا گئی شوٹ کے لیے تو آفس بلانا چاہیے تھا۔ انمول بلوچ نے واضح کیا کہ محسن مرزا نے کہا کہبیٹا میرے گھر میں شوٹ بھی ہوتا ہے اور آگے جو پراجیکٹ کر رہا ہوتا ہوں اس کی سکرپٹ ریڈنگ بھی ہوتی ہے آپ یہاں آ جا۔ انمول نے بتایا کہ اس کے بعد وہ قسمت آزمائی کیلئے والدہ کو لے کر ان کے گھر چلی گئی۔ بس وہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا اور انہوں نے مجھے ایک کردار دیا۔ یاد رہے کہ انمول بلوچ ان دنوں مقبول ڈرامے سیانی میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں جس میں ان کے منفی کردار کو بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
انمول بلوچ نے شوبز کی دنیا میں کیسے قدم رکھا
- by web desk
- اکتوبر 19, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1433 Views
- 2 سال ago