تازہ ترین صحت

انڈونیشیا بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز بڑھنے لگے

انڈونیشیا بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز بڑھنے لگے

انڈونیشیا میں بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز بڑھنے لگے، رواں سال جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں گردے کی بیماری سے 99 بچوں کی اموات ہوئیں۔ اس صورتحال کے بعد انڈونیشیا کی حکومت نے ملک میں تمام قسم کے سیرپ پر پابندی عائد کر دی۔ بچوں میں گردے کی بیماری کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔ انڈونیشیا کی وزارت صحت کے مطابق رواں سال ملک بھر میں بچوں میں گردے کی بیماری کے 206 کیسز کی نشاندہی ہوچکی ہے۔ بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز میں جنوری میں اضافہ ہوا اور اگست کے آخر میں ان کیسز میں تیزی دیکھی گئی۔ بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز بڑھنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ گیمبیا میں ایکیوٹ کڈنی انجری سے تقریبا 70 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی تھیں، جس کے بعد ان بچوں کی اموات اور بھارتی کمپنی کے سیرپ کے ممکنہ تعلق کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے