پاکستان تازہ ترین

عمران کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

عمران کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجا الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل سپریم کورٹ کا لارجر بینچ دو پہر 1 بجے سماعت کرے گا۔ توہین عدالت کیس میں وفاقی حکومت کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو 25 مئی 2022 کو پرامن احتجاج کی اجازت دی تھی مگر اب عمران خان اسلام آباد پر ایک بار پھر چڑھائی کے اعلانات کرکے سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے