انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

فرحان سعید اور فیروز خان کی فلم ٹِچ بٹن ریلیز کیلئے تیار

فرحان سعید اور فیروز خان کی فلم ٹِچ بٹن ریلیز کیلئے تیار

کراچی: طویل عرصے سے عالمی وبا کورونا اور دیگر وجوہات کی وجہ سے مسلسل تاخیر کا شکار ہونے والی فلم ٹچ بٹن کی ریلیز کا اعلان کر دیا گیا۔ قاسم علی مرید کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ٹچ بٹن میں گلوکار و اداکار فرحان سعید اور فیروز خان ہیرو جبکہ سونیا حسین اور ایمان علی بطورِ ہیروئن جلوہ گر ہوں گی۔ کورونا کے باعث سنیما گھروں کی بندش کی وجہ سے ٹچ بٹن کی نمائش بھی دیگر فلموں کی طرح روک دی گئی تھی اور پھر رواں برس جولائی میں فلم کو 2022 کے آخر تک پیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے بعد فلم کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ 11 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی سنیما گھروں میں پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ رومانوی کامیڈی پر مبنی اس فلم کی شوٹنگ پاکستان سمیت ترکی میں بھی کی گئی ہے ٹریلر کو دیکھ کر یہ عندیہ ملتا ہے کہ فیروز خان اور فرحان سعید بھائی کے طور پر دکھائی دیں گے، جن کے درمیان ممکنہ طور پر اس وقت غلط فہمیاں پیدا ہوجاتی ہیں جب وہ ایک دوسرے کی محبوباں سے نین لڑا بیٹھتے ہیں۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اسے فرحان سعید اور ان کی اہلیہ عروہ حسین سمیت محمد جرجیس سیجا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فرحان سعید اور عروہ حسین کے بارے میں قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ یہ دونوں راہیں جدا کر بیٹھے ہیں تاہم اب تک اس جوڑی کی جانبسے ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے البتہ حال ہی میں دونوں کو ٹچ بٹن کی پروموشن کے دوران ایک دوسرے سے محتاط انداز میں ملتے دیکھا گیا جس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جوڑی کے درمیان اختلافات موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے