پاکستان

سندھ سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم میں ججز کی نگرانی ختم

سندھ سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم میں ججز کی نگرانی ختم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ کے سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم کی نگرانی میں ججز کا کردار ختم کردیا سپریم کورٹ میں سندھ سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم میں ججز کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دینے کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سندھ امداد تقسیم نگرانی میں ججز کا کردار ختم کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق شہریوں پر مشتمل کمیٹیاں حکومت اداروں کے ساتھ کام کریں گے، امداد تقسیم سے متعلق رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ کیس ہائیکورٹ میں ابھی زیر سماعت ہے سارے ایشوز وہیں اٹھائے جائیں، ہائیکورٹ کا بہت احترام ہے راستے میں نہیں آئیں گے۔ متاثرین کے وکیل نے فریاد کی دادو ڈوب گیا بچے مر رہے ہیں، فلڈ کمیشن بنائیں سپریم کورٹ از خود نوٹس لے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ از خود نوٹس لینا ہم نے بند کردیا ہے اب ایک طریقہ کار ہے۔ وکیل نے کہا کہ حکومت تو صرف امداد کا انتظار کر رہی ہے، صوبائی حکومت کو سندھ ہائیکورٹس کے ججز کو نگران بنانے کے حکم پر اعتراض ہے، اسے ایشو صرف ججز کی مانیٹرنگ کا ہے، کمیٹیاں بنانے پر اعتراض نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے