نیویارک: ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل بھی ایرانی خواتین کی حمایت کے لئے میدان میں آگئیں۔ میگھن مارکل نے امریکا میں ہونے والے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کی تقریب میں منفرد لباس کے ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے اس تقریب میں سادہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی جس پر فارسی میں زن، زندگی، آزادی کا نعرہ تھا۔ یہ نعرہ ایرانی خواتین سے اظہار یکجیتی کی علامت ہے، میگھن مارکل کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں واضح رہے کہ 22 سال کی مہسا امینی کو تہران میں درست طریقے سے اسکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا بعدازاں پولیس کی تحویل میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث 16 ستمبر کو اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
میگھن مارکل کا ایرانی خواتین سے یکجہتی کا منفرد انداز وائرل
- by web desk
- اکتوبر 20, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1233 Views
- 2 سال ago