انٹرٹینمنٹ

ایک اور بھارتی اداکارہ کا ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام پولیس میں رپورٹ کردی

ایک اور بھارتی اداکارہ کا ساجد خان پر جنسی ہراسانی کا الزام پولیس میں رپورٹ کردی

ممبئی: بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار ساجد خان کے خلاف پولیس میں درخواست جمع کروا دی۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق شرلین چوپڑا نے ممبئی کے مقامی تھانے میں ساجد خان کے خلاف درخواست جمع کروائی ہے۔ اداکارہ نے ساجد خان پر الزام عائد کیا ہے کہ 2005 میں ساجد خان کی جانب سے انہیں جنسی ہراساں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ شرلین چوپڑا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست کی دفعات ابھی نہیں بتا سکتے، لیکن یہ ضرور بتا سکتے ہیں کہ یہ درخواست خاتون کی عزت کو غیرمحفوظ بنانے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ ہم نے یہ بھی بتایا ہے کہ کیسے ساجد خان بگ باس شو میں اپنے ماضی کے داغ صاف کرنے آئے ہیں۔ شرلین چوپڑا کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرلین نے ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کے جرم میں درخواست دائر کی ہے جبکہ درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ساجد خان کو بگ باس شو سے فوری طور پر نکالا جائے اور وہ کلرز ٹی وی کو بھی قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں کہ بگ باس شو کی جن اقساط میں ساجد خان ہیں، انہیں ٹی وی پر نشر نہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ساجد خان پر کئی مرتبہ جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کئے جا چکے ہیں، بھارتی اداکارہ مندنہ کریمی، بھوجپوری اداکارہ رانی، ہدایتکارہ سلونی چوپڑا بھی ساجد خان پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگا چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ساجد خان کے خلاف می ٹو مہم چلائی جا رہی ہے جس میں بھارتی صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انہیں بگ باس نے نکالا جائے۔ دوسری جانب بالی ووڈ کے اداکار علی فضل اور تنوشری دتہ نے بھی ساجد خان کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے انہیں بِگ باس سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے