قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بھتیجے فرحان آفریدی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں ترقی کا فارمولا بتادیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو کو شاہین شاہ آفریدی نیاپنے اکاونٹ پر شیئر کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بھتیجے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بھتیجے فرحان ہمیشہ خوش رہو ۔ انہوں نے اپنے بھتیجے کو ترقی کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ ارادے اونچے اور پاوں اپنے زمین پر رکھنا ، یہی کامیابی کا فارمولا ہے۔