تازہ ترین کھیل

بھارت کیخلاف میچ میں پانسہ پلٹنے والے پاکستانی کھلاڑی

بھارت کیخلاف میچ میں پانسہ پلٹنے والے پاکستانی کھلاڑی

پاکستان اور بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو کھیلیں گے، گزشتہ سال شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان نے مل کر بھارت سے میچ چھین لیا تھا، اس مرتبہ پاکستان کے کون سے کھلاڑی بھارت کیلئے خطرناک ثابت اور اسے مشکلات سے دوچار کرسکتے ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم دنیا کے سب سے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، وہ پہلے پاکستانی کپتان ہیں جن کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ورلڈ کپ میچ جیتا، بابر ٹی 20 کے سب سے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ بابر اعظم 92 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 43 کی ایوریج سے 3 ہزار 231 رنز بناچکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بھارت کیخلاف 2021 میں پاکستان کی جیت میں بابر کے ساتھ محمد رضوان نے 150 رنز سے زیادہ کی شراکت داری کرکے اپنی ٹیم کو 10 وکٹ سے جیت دلائی تھی۔ محمد رضوان موجود وقت میں دنیا کے نمبر ایک ٹی 20 بلے باز ہیں، وہ پچھلے 2 سال میں لگاتار پاکستان کیلئے رنز بناتے آرہے ہیں، ایشیا کپ میں بھی انہوں نے بھارت کیخلاف اچھی بلے بازی کی تھی۔ محمد رضوان اب تک ٹی 20 کیریئر میں 73 میچز کھیل کر 52.34 کی ایوریج سے 2 ہزار 460 رنز بناچکے ہیں، انہوں نے ایک سنچری اور 22 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دنیا کے سب سے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک ہیں، وہ روہت شرما، کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ میں حصہ نہیں لے سکے تھے، تاہم اپنا ری ہیب مکمل کرنے کے بعد وہ کافی فٹ نظر آرہے ہیں، افغانستان کیخلاف انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ شاہین اب تک 40 میچز میں 7.75 کے اکنامی ریٹ سے 47 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ پاکستان کے ایک اور فاسٹ بولر حارث رف بھی بھارتی ٹیم کیلئے بڑا خطرہ ہیں، وہ اپنی شاندار اسپیڈ سے کسی بھی بلے باز کو پریشان کرسکتے ہیں۔ حارث اختتامی اوورز میں شاہین سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں، وہ 50 میچز میں 8.25 کی اکانومی سے 48 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، ان کا بہترین فیگر 22 رنز کے بدلے 4 وکٹ ہے۔ پاکستان ٹیم میں شامل اسپنر آل رانڈر محمد نواز بھی بھارتی ٹیم کیلئے ڈرانا خواب بن سکتے ہیں، وہ اپنی نپی تلی بولنگ کی بدولت پاکستان کیلئے وکٹیں لینے کی کافی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ اپنی جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے بھی وہ ٹیم کو فتح دلا سکتے ہیں۔ محمد نواز نے ٹی 20 ایشیا کپ کے بھارت کیخلاف میچ میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 42 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی۔ محمد نواز 48 میچز کی 29 اننگز میں 138 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 354 رنز بناچکے ہیں، وہ 10 بار ناٹ آٹ رہے، بولنگ میں ان کا بہترین فیگر 5 رنز کے بدلے 3 وکٹ ہے، انہوں نے اب تک 48 میچو میں 44 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ گرین شرٹس کے نائب کپتان اور آل رانڈر شاداب خان بھی بھارت کیخلاف کافی جارح نظر آتے ہیں، شاداب اہم مواقع پر وکٹ لینے میں ماہر ہیں اور بلے کے ساتھ بھی اچھی کارکردگی دکھاسکتے ہیں۔ شاداب خان نے 40 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 48 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے