قومی کرکٹر محمد رضوان نے برسبین سے میلبرن پہنچنے کے بعد مقامی مسجد میں اجتماع سے خطاب کیا۔ محمد رضوان نے مقامی مسجد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انگلینڈ کے کھلاڑی کو تبلیغ کا واقعہ سنایا اور لوگوں سے اسلامی تعلیمات پر عمل اور دوسروں تک پہنچانے کا عہد لیا۔ مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی اور محمد رضوان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ قومی کھلاڑی محمد رضوان کے ہمراہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق، بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور کھلاڑی افتخار احمد بھی موجود تھے۔