انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

کامیابی کیلئے ثابت قدمی محنت اور لگن ضروری ہے ریشم

کامیابی کیلئے ثابت قدمی، محنت اور لگن ضروری ہے، ریشم

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابی کیلئے ثابت قدمی، محنت اور لگن ضروری ہے۔ وہ اجوکا انسٹی ٹیوٹ کے آرٹ آف ایکٹنگ کی ایکٹنگ ماسٹر کلاس کے شریک طلبہ سے گفتگو کررہی تھیں۔ اداکارہ نے طلبہ کے ساتھ انڈسٹری کے تجربات اور جدوجہد کے مختلف مرحلوں کو شیئر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیمرے کا سامنا کرنے میں پیچیدگیوں پر ہمت نہیں ہارنا چاہئے اور ثابت قدمی سے کام کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ تین ماہ کے آرٹ آف ایکٹنگ کورس میں طلبہ کے اندر اداکاری کی مختلف صلاحیتیں پیدا کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے