برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے استعفی پر امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور برطانیہ مضبوط ساتھی اور مستقل دوست ہیں۔ صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا برطانیہ کے ساتھ کی حقیقت کبھی تبدیل نہیں ہوگی۔ لز ٹرس کا یوکرین سمیت دیگر معاملات میں امریکی حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ صدر بائیڈن نے کہا کہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے برطانوی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔