مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ندیم مانڈوی والا نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو پاکستانی فلم انڈسٹری کی ایک تاریخی فلم قرار دے دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اور پرفیکٹ فلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے 44 برس اس جیسی فلم کا انتظار کیا ہے، یہ فلم بہت بڑا بزنس کرنے جا رہی ہے، سب حیرت زدہ ہیں۔ سی ای او مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کا کہنا تھا کہ لیجنڈ آف مولاجٹ اپنی ہر رکاوٹ کو توڑ سکتی ہے، پاکستان اور دنیا بھر میں اس فلم کی شاندار پذیرائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے شکایت کی کہ کچھ سنیما مالکان لیجنڈ آف مولا جٹ سے متعلق تعاون نہیں کر رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری ان سے درخواست ہے کہ اتنی بڑی فلم سے دور رہ کر اپنا بزنس متاثر نہ کریں۔ ندیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ چند دن یہ فلم دکھائیں، اندازہ ہوجائے گا کہ آپ کتنی بڑی فلم نظر انداز کر رہے تھے۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
ندیم مانڈوی والا نے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو تاریخی فلم قرار دیدیا
- by web desk
- اکتوبر 21, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1274 Views
- 2 سال ago