تازہ ترین صحت

موسیقی سنانے والا تکیہ مریضوں کی تکلیف میں کمی کرتا ہے تحقیق

موسیقی سنانے والا تکیہ مریضوں کی تکلیف میں کمی کرتا ہے تحقیق

کوپن ہیگن: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اسپتال کی ایمرجنسی میں فوری آپریشن کے منتظرمریضوں کو اگر موسیقی سنانے والا تکیہ فراہم کیا جائے تو وہ پرسکون ہوجاتے ہیں اور ان کی تکلیف کم ہوجاتی ہے۔ ڈینمارک میں کی جانے والی اس تحقیق میں موسیقی سننے اور مریضوں کے درد میں کمی اور سکون کے درمیان واضح تعلق پایا گیا۔ ڈینمارک کے اسپتال میں فوری آپریشن کے لیے انتظار کرتے 14 مردوں اور 16 خواتین کو اس تحقیق میں شریک ہونے کی دعوت دی گئی۔18 سے 93 برس کے درمیان یہ مریض ایمرجنسی میں اپینڈکس، آنتوں اور پتے کے آپریشن کے لیے موجود تھے۔ اوڈینسن یونیورسٹی ہاسپٹل کے شعبہ ایمرجنسی میڈیسن کی ایک نرس لیزا اینٹنسن نے ان مریضوں کو انتظار کے وقت کے دوران 30 منٹ کے لیے ایک موسیقی سنانے والا تکیہ پیش کیا۔ اس تکیے میں ایک اسپیکر تھا جس سے ایک ایم پی تھری پلیئر جڑا تھا۔ ایم پی تھری پلیئر میں ایک پروگرام تھا جس میں خصوصی بنائی گئی موسیقی تھی۔ موسیقی سننے کے بعد 15 مریضوں سے اس تجربے کے متعلق انٹرویو کیا گیا۔اور ان کو ان کی تکلیف، راحت اور آرام کے متعلق 0 سے 10 تک اسکور دینے کا کہا گیا۔ یورپین ایمرجنسی میڈیسن کانگریس میں اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے لیزا اینٹنسن کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ موسیقی سنانے والے تکیے کے استعمال سے مریضوں نے جو درد میں کمی محسوس کی اس کا اوسط اسکور3.7 سے 4.8 کے درمیان تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان مریضوں کے سکون میں بہتری اوسطا 4.6 سے 7.6 تک آئی تھی اور ان کیعمومی آرام کا اوسط اسکور 4.3 سے بڑھکر 6.6 ہوگیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے