انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

سایہ سے نکالی گئی تو لگا کیریئر کے ساتھ زندگی بھی ختم کترینہ کیف

سایہ سے نکالی گئی تو لگا کیریئر کے ساتھ زندگی بھی ختم کترینہ کیف

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں فلم سایہ سے نکالا گیا تو ایسا محسوس ہوا کہ کیریئر کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی بھی ختم ہوگئی ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں کترینہ نے کہا کہ انہیں صرف ایک ہی سین کی عکسبندی کے بعد فلم سے نکال دیا گیا تھا۔ کترینہ کو بتایا گیا کہ وہ اداکار نہیں بن سکتیں، اس بات پر وہ رو پڑیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے بطور اداکار سبھی کو انکار سننا پڑتا ہے، سب نہیں تو زیادہ تر اداکاروں کو نا سننا پڑتا ہے۔ کترینہ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اگر آپ اداکار بننا چاہتے ہیں تو آپ میں مستقل مزاجی ہونا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ 2003 کی فلم سایہ کے پروڈیوسر مہیش بھٹ تھے، کترینہ کیف نے اسی سال بوم نامی فلم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے