پاکستان تازہ ترین

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد مارے گئے

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ،مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے