تازہ ترین کھیل

پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ بہترین ٹیلنٹ دیکھا ہے ویوین رچرڈز

پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ بہترین ٹیلنٹ دیکھا ہے ویوین رچرڈز

گوادر شارکس کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں ہمیشہ بہترین ٹیلنٹ دیکھا ہے، جونئیر لیگ کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) کی رنر اپ ٹیم کے مینٹور ویوین رچرڈز نے ٹیم کے کوچ مشتاق احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے بہت محنت کی اس کا فائدہ ہوگا۔ ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ لیگ میں شامل حسین، باسط علی، محمد ذیشان جیسے باصلاحیت کھلاڑی دکھائی دیے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے، پاکستان ہمیشہ سے باصلاحیت کرکٹرز کی سر زمین رہا ہے۔ اس موقع پر موجود گوادر شارکس کے کوچ مشتاق احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس لیگ سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہوگا۔ مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ لیگ میں کھلاڑیوں کو خود کو منوانے کا بہترین موقع ملا ہے۔ واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی گئی پہلی پاکستان جونیئر لیگ کے فائنل میں بہاولپور رائلز نے گوادر شارکس کو 85 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے