راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ عدالت کی ایک پیشی کی مار ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف کاازخود ایکسٹینشن نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کو جاتا ہے۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے۔ یہ مبہم ہے، سقم ہیاور غیرآئینی ہے۔جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالناچاہتے ہیں۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ رات ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد کی پولیس نے میرے اسلام آباد کے گھر پر ریڈ کیا جبکہ میں لال حویلی میں تھا۔ڈارکی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سیکم کرکے ٹرپل C+دوسری بارگری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم سپریم کورٹ کے نیب کیترمیمی آرڈینیس پر فیصلیکی منتظر ہے۔ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے میں ہوگا یا میز پر، 30 نومبر سے پہلے ہوگا۔