تازہ ترین کھیل

آئرلینڈ ویمنز کیخلاف سیریز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

آئرلینڈ ویمنز کیخلاف سیریز کے لیے قومی خواتین اسکواڈ کا اعلان

قومی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی، 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں فاطمہ ثنا کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں۔ ون ڈے اسکواڈ میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثنا، غلام فاطمہ، کائنات امتیاز شامل ہیں۔ منیبہ علی، نشرح سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس اور سعدیہ اقبال بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔ سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی بھی 15 کھلاڑیوں کا حصہ ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف سمیت ایمن انور، عالیہ ریاض اور عائشہ نسیم شامل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں فاطمہ ثنا، جویریہ خان، کائنات امتیاز، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل اور نشرح سندھو شامل ہیں صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور طوبی حسن بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز 4 سے 16 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے