پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اور ہردلعزیز اداکارہ نادیہ جمیل جو اکثر بچوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی رہتی ہیں ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہیں۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کینسر سے لڑنے کے دوران اور بعد میں صارفین کی جانب سے موصول ہونے والی دعاں اور نیک تمناں پر شکریہ ادا کیا۔ نادیہ جمیل کے مطابق سوشل میڈیا صارفین ان کی اپنی فیملی کی طرح ہی ہیں اور مستقبل میں بھی ان صارفین سے رابطے میں رہنے کی امید ظاہر کی۔ نادیہ جمیل کی اس پوسٹ پر متعدد صارفین نے تبصرے کیے لیکن ایک کمنٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ان کے اس ٹوئٹ کے جواب میں جاوید احمد نامی ایک صارف نے اپنی اور نادیہ کی تصویر کو ایڈیٹ کرکے لگایا اور انہیں شادی کی پیشکش کی۔ جس کے جواب میں نادیہ جمیل نے قے والے ایموجی کا استعمال کیا تو ان کے اس ردعمل کو مداحوں نے ناپسند قرار دیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے جواب کی ان کی جانب سے ایسے نامناسب رویے کی امید نہیں تھی۔ ایک صارف نے لکھا کہ آپ صرف نہ بھی کہہ سکتی تھیں، یہ انتہائی نامناسب چیز تھی۔ کچھ صارفین نے اس ردعمل کو صارف کی تذلیل کرنا قرار دیا اور نادیہ کو کہا کہ انہیں صرف انکار کردینا چاہیے تھے، یوں کسی کی بے عزتی کرنا مناسب نہیں۔
انٹرٹینمنٹ
تازہ ترین
سوشل میڈیا صارفین ہر دلعزیز اداکارہ نادیہ جمیل پر پھٹ پڑے
- by web desk
- اکتوبر 22, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1470 Views
- 2 سال ago