میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میلبرن میں کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ سے قبل موسم صاف ہوگیا ہے جبکہ بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں، جس کے باعث دونوں ٹیموں کے مابین 20، 20 اوورز کا میچ مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔ بھارت نے میلبرن کے تاریخی گرانڈ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4 ٹی20 میچز کھیل رکھے ہیں جس میں 2 جیتے ہیں جبکہ ایک میں شکست اور ایک بارش کے باعث بینتیجہ رہا تھا۔ دوسری جانب پاکستان نے میلبرن میں واحد ٹی20 میچ میں 2 رنز سے شکست کھائی تھی جبکہ 1992 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم نے انگلینڈ کو عمران خان کی قیادت میں شکست دی تھی۔ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستان کی متوقع پلینگ الیون: کپتان بابراعظم ، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ، حارث رف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہوسکتے ہیں۔