میلبرن: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ میلبرن میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدا میں بھارتی بالرز نے پاکستان کے دونوں اوپنرز کو جلد ٹھکانے لگادیا تھا۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے، قومی ٹیم کی جانب سے افتخار احمد نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلیبازوں میں کپتان بابراعظم صفر، محمد رضوان 4، شاداب خان 5، حیدر علی 2، محمد نواز 9، آصف علی 2، شاہین آفریدی 16 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کے لیے شان مسعود نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 52 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے ارشدیب اور ہاردک پانڈیا نے 3، 3 جبکہ محمد شامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر کے ایل راہول اور روہت شرما جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے، دونوں نے بالترتیب 4، 4 رنز اسکور کیے جبکہ دوسرے اینڈ پر کوہلی اور پانڈیا نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ ویرات کوہلی نے 74 جبکہ ہاردک پانڈیا 40 رنز بناکر نمایاں رہے تاہم ٹیم کو جیت کے دلانے میں ناکام رہے۔ کپتان بابراعظم، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، حیدر علی، محمد نواز، آصف علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور حارث رف شامل ہیں۔ کپتان روہت شرما، کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریہ کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، دنیش کارتک، اکشر پٹیل، آر اشون، محمد شامی، بھونیشور کمار اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں۔