دلچسپ اور عجیب

صحرا کہ گلستاں مارخور رواں دواں

صحرا کہ گلستاں مارخور رواں دواں

ایک مارخور اسرائیل کے صحرائے نقب میں واقع پرتعیش ہوٹل کے کمرے میں داخل ہوگیا، کمرے میں موجود جوڑے نے اس کی ویڈیو بنائی جو ٹک ٹاک پر وائرل ہو رہی ہے۔ مٹزپے رامون کے پرتعیش کمرے میں ایک رات قیام کا کرایہ 400 ڈالر ہے، ایک امریکی جوڑا وہاں موجود تھا، انہوں نے اپنے کمرے کی بالکونی کھولی تو مارخور اندر داخل ہوگیا۔ خاتون نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور میرے خاوند کمرے میں تھے، میں نے بالکونی کھولی تو یہ مارخور بن بلایا مہمان بن کر اندر چلا آیا۔ سوسائٹی فار پروٹیکشن آف نیچر ان اسرائیل کے مطابق اس طرح کے واقعات تواتر کے ساتھ ہوتے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے