پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے بعد اپنے پیغام کے ذریعے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں ماورہ حسین نے کہا کہ یہ ہمارے ساتھ پہلی اور آخری مرتبہ نہیں ہوا، ہم اس کے عادی ہوچکے ہیں۔ اداکارہ ماورہ حسین نے کہا کہ دنیا ہمیشہ ہمارے خلاف کھیلے گی، مگر ہم ہمیشہ تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اٹھیں گے۔ ماورہ حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ آپ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں کریں اور ہماری ٹیم کو واپس بلندیوں پر ضرور لے کر جائیں۔
انٹرٹینمنٹ
ورلڈ کپ
ماورہ حسین نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کیا کہا
- by web desk
- اکتوبر 24, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1162 Views
- 2 سال ago