لندن: ملعون سلمان رشدی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی اور ایک ہاتھ ناکارہ ہوگیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملعون سلمان رشدی کے ایجنٹ اینڈریو وائلی کا کہنا ہے کہ ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا ہے۔ ایجنٹ نے ایک انٹرویو میں مزید کہا کہ ملعون سلمان رشدی کے سینے میں مزید 15 زخم ہیں جن میں گردن کے تین گہرے زخم بھی شامل ہیں۔ اس کے ایک بازو کی نسیں کاٹ دی گئی ہیں جس سے بازو ناکارہ ہوگیا ہے۔ معلون سلمان رشدی پر رواں سال اگست میں نیویارک میں حملہ کیا گیا تھا۔ملعون رشدی پر حملہ کرنے والے امریکی نژاد 24 سالہ ہادی مطرنے قتل کی کوشش میں اعتراف جرم سے انکار کیا۔ ملعون سلمان رشدی نے 1988 میں انتہائی متنازع ناول لکھا تھا جس کے بعد وہ جان کے خوف سے 10 سال روپوش رہا تھا۔