کھیل

کرکٹر عمر اکمل اسپتال میں داخل

کرکٹر عمر اکمل اسپتال میں داخل

پاکستان کے کرکٹر عمر اکمل کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کیا گیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمر اکمل نے اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی ہے۔ عمر اکمل کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ عمر اکمل کس مشکل وقت سے گزر رہے ہیں؟ کرکٹر عمر اکمل نے تصویر کے ساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ عمر اکمل نے قومی ٹیم کی طرف سے آخری میچ 2019 میں کھیلا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے