تازہ ترین

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے کے لیے سعودی عرب آئے ہیں۔ دارلحکومت ریاض میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔ دریں اثنا وزیراعظم سعودی فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو سمٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے