کھیل

ہاکی کیلئے نیشنل سلیکشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان

ہاکی کیلئے نیشنل سلیکشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان

قومی کھیل ہاکی کے لیے نیشنل سلیکشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ہائی ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر برائے یوتھ افئیرز کی تجویز پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ اسپورٹس لیگ کے تحت ہاکی کا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے گا، کمیٹی ہاکی ایونٹس کے انعقاد کر کے مستقبل کے ایونٹس کے لیے کھلاڑی تلاش کرے گی۔ اولمپیئن خواجہ محمد جنید کو کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر ممبران میں اجمل خان لودھی، کامران اشرف، ذیشان اشرف اور ریحان بٹ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے