آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس نے ویسٹ انڈیز کے ہیڈکوچ کو گھر جانے پر مجبور کردیا۔ کیریبین میڈیا رپورٹس کے مطابق فل سمنز 30 نومبر سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بعد ٹیم سے الگ ہوجائیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے فل سمنز کے مستعفی ہونے کے اعلان کی تصدیق کردی ہے۔ دوسری جانب فل سمنز کا کہنا ہیکہ ہیڈکوچ کی جاب سے کنارہ کشی کا فیصلہ سوچ سمجھ کیا ہے، اس فیصلے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر زیادہ بہتر فوکس کرسکوں گا۔ فل سمنز اس سے قبل بھی دو بار ٹیم کے ساتھ ہیڈکوچ کے فرائض نبھائے ہیں، ان کی کوچنگ میں ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارمنس کچھ بہتر رہی تاہم ٹی20 میچز میں رزلٹ توقعات کے مطابق نہیں آسکے۔ واضح رہے کہ دو بار کی آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ چیمپئین ویسٹ انڈیز رواں سال گروپ رانڈ سے ہی باہر ہوگئی تھی، جس کے بعد کوچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔