فٹ بال لیجنڈ زین الدین زیدان (Zinedine Zidane) نے کہا ہے کہ قطر سے متعلق تمام تر تحفظات کے باوجود اب وقت آگیا ہے کہ تنازعات کو بھول جائیں اور فٹ بال ورلڈ کپ پر توجہ دیں۔ فٹ بال کی عالمی جنگ رواں برس 20 نومبر سے خلیجی ملک قطر میں شروع ہورہی ہے۔ 2022 کے فٹبال ورلد کپ کی میزبانی کے لئے فرانس اور قطر آمنے سامنے تھے، فیفا نے فرانس کے بجائے قطر کو میزبانی دی، اس فیصلے کو ایک دہائی سے زائد عرصہ گزر گیا لیکن اس کے باوجود اب تک قطر پر تنقید کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ یورپی دنیا میں بنیادی حقوق تصور کئے جانے والے بعض معاملات پر قطر میں موجود قوانین اور وہاں غیر ملکی کارکنوں کے ساتھ مبینہ غیر انسانی سلوک پر قطر میں ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کے اعلان سامنے آرہے ہیں۔ ان تمام تنازعات پر فرانس کے لیجنڈ فٹبالر زین الدین زیدان (Zinedine Zidane) نے اظہار خیال کیا ہے۔ اپنے انٹرویو میں زین الدین زیدان (Zinedine Zidane) نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ فرانس کا ٹورنامنٹ بہت اچھا ہوگا لیکن مجھے ابھی تک نہیں معلوم کہ میں قطر جاں گا یا نہیں۔ زیدان نے کہا کہ تمام تر تنازعات کے باوجود پر فٹبال کے شائقین کی توجہ اب صرف اور صرف کھیل پر ہونی چاہیے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ہم کیا کہتے ہیں، سچ یا صحیح بات کہنا کبھی بھجی کافی نہیں ہوتا۔