اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کینیا میں جاں بحق ہونے والے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تین رکنی ہائی پروفائل ٹیم تشکیل دے دی۔ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والی تین رکنی ٹیم میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی)، انٹر سروسز انٹیلی جنس سروس (آئی ایس آئی) اور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے نمائندے شریک ہوں گے۔ تین رکنی ٹیم ہائی پروفائل قتل کی تحقیقات کیلیے فوری طور پر کینیا روانہ ہوگی اور اپنی رپورٹ وزارت داخلہ جمع کرائے گی۔