پاکستان

جامشورو گاڑی کو حادثہ 2 غیر ملکیوں سمیت 3 زخمی

جامشورو گاڑی کو حادثہ 2 غیر ملکیوں سمیت 3 زخمی

سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے خانوٹ کے قریب غیر ملکی شہریوں کی گاڑی اور مزدا ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حادثے میں متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے 2 غیر ملکی شہری اور ان کا پاکستانی ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔ زخمی ہونے والوں کے نام عبداللہ گوتامی، سہیل سعید اور مبارک سلام معلوم ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی عبداللہ گوتامی اور مبارک سلام کو فوری طبی امداد کے لیے لیاقت یونیورسٹی اسپتال جامشورو منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی سہیل سعید کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس نے مزدا ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے