سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران بھارتی کرکٹرز کو پیش کیے گئے کھانے پر کھلاڑی ناراض ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کو پیش کیا گیا کھانا ٹھنڈا تھا، جس کی شکایت انڈین ٹیم منجمنٹ نے آئی سی سی کو کردی ہے جبکہ بھارتی کرکٹرز نے محض پھل پر گزارا کیا۔ رپوٹس میں کہا گیا ہے کہ ٹریننگ کے بعد بعض بھارتی کرکٹرز نے کھانا نہیں کھایا جبکہ دیگر کرکٹرز نے کھانا پریکٹس سے ہوٹل واپسی پر اپنے کمروں میں منگوا کر کھانے پر مجبور ہوئے۔ پریکٹس سیشن کے دوران آل راونڈر ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، اکشر پٹیل اور سوریا کمار یادیو نے شرکت کی تھی ورات کوہلی، روہت شرما، لوکیش راہل، دنیش کارتک، رشبھ پنت، دیپک ہڈا محض دو گھنٹے تک ٹریننگ کی تھی۔