تازہ ترین

عمران کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئیے نہیں اپنی مرضی کے آرمی چیف کیلیے ہے نواز شریف

عمران کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئیے نہیں اپنی مرضی کے آرمی چیف کیلیے ہے نواز شریف

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ کسی انقلاب کیلئیے نہیں، اپنی مرضی کے آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میںنواز شریف نے عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کا اعلان کیے جانے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس کا انقلاب اس کی پہلے4 سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ کسی انقلاب کے لیے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ،توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کیساتھ سب سے بڑا چور ثابت ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے