دلچسپ اور عجیب

250 گینیز ریکارڈ بنانے والا امریکی

250 گینیز ریکارڈ بنانے والا امریکی

آئیڈاہو: امریکا میں ایک شخص نے مٹر کو پھونک مار کر طویل فاصلے تک لے جا کر عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ ڈیوڈ رش، جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے گینیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کرتے ہیں، نے یہ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 250 واں ریکارڈ اپنے نام کیا۔ ڈیوڈ رش نے یہ ریکارڈ مٹر کو 84 فِٹ اور 11.28 انچز تک پھونک مار کر بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 52 فِٹ اور 9.96 انچز تک پھونک مار کر بنایا گیا تھا۔ ڈیوڈ رش نے 6.5 سال قبل یہ ریکارڈ مٹر کو 24 فٹ 7.6 انچز تک پھونک مار کر بنایا تھا۔ اس کے بعد سے یہ ریکارڈ تین بار توڑا جا چکا ہے جس میں ڈیوڈ رش کی 41 فٹ تک پھونک مار کر ریکارڈ نام کرنے کی بھی ایک کوشش شامل ہے۔ یہ ریکارڈ توڑنے کے بعد ڈیوڈ رش نے 250 واں گینیز ریکارڈ اپنے نام کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے