تجارت

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 81 پیسے اضافے کے ساتھ 221.49روپے کی سطح پر بند ہوئی،کاروباری دورانئیے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 221.75روپے کی سطح تک بھی پہنچی۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 1روپے کا اضافہ نوٹ کیا گیا، اضافے کے بعد اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 225.40روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ ماہرین کے مطابق امریکا کی شرح سود میں اضافے سے دنیابھر میں ڈالر تگڑا ہوا جس کے منفی اثرات پاکستانی روپے پر مرتب ہونے سے جمعرات کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ پاکستان کی نادھندگی کے خطرات کی شرح بڑھنے کے ساتھ عالمی مارکیٹوں میں پاکستانی یورو بانڈز اور سکوک کی ایلڈ 150فیصد تک پہنچنے سے بھی روپیہ کی قدر متاثر ہورہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو 1.5ارب ڈالر موصول ہونے سے ذرمبادلہ کے ذخائر 9ارب ڈالر سے تجاوز ہونے کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپیہ یومیہ بنیادوں پر کمزور ہورہا ہے۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ جمعہ کو شروع ہونے والے حکومت مخالف لانگ مارچ میں ممکنہ بدامنی کے خدشات کے پیش نظر درآمدکنندگان کی جانب سے ایڈوانس میں ڈالر کی خریداری کی گئی جس سے کاروبار کے تمام دورانئیے میں ڈالر کی پرواز جاری رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے