پاکستان

عمران خان نے عرب ممالک کے 10 دوروں میں ملنے والے قیمتی تحائف چھپائے رپورٹ

عمران خان نے عرب ممالک کے 10 دوروں میں ملنے والے قیمتی تحائف چھپائے رپورٹ

اسلام آباد: توشہ خانہ کا سرکاری ریکارڈ سامنے آنے پر تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے اور عمران خان کیخلاف نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق سنہ 2019 کے بعد عمران خان نے عرب ممالک سے ملنے والا کوئی تحفہ ظاہر نہیں کیا اور انہوں نے عرب ممالک کے 10 دوروں میں ملنے والے قیمتی تحائف چھپائے۔ توشہ خانہ کے ریکارڈ کیمطابق عمران خان نے یہ 10 دورے 2019 سے 2021 کے درمیان کیے، جن میں غیرملکی سربراہان کی جانب سے ملنے والے تحائف کی مالیت کروڑوں روپے بتائی گئی ہے۔ 10 میں سے 5 دوروں میں ملنے والے تحائف کو ہی ظاہر کیا گیا اور ملنے والے تحائف کی قیمت اصل سے کم دکھائی گئی یا صرف کم قیمت تحائف کو ہی ظاہر کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے