تازہ ترین

آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورکرانے جارہے ہیں شیخ رشید

آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورکرانے جارہے ہیںشیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج عمران خان سیاست کے آخری 5 اوورز کرانے جارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ نومبر میں آر یا پار ہوجائے گا۔ آج عمران خان لبرٹی چوک سے سیاست کے آخری 5 اوور کروانے جارہے ہیں۔ میں خود بھی لبرٹی چوک جاں گا جمعہ کو لانگ مارچ راوالپنڈی پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ لانگ مارچ امن و امان آئین اور قانون کیمطابق اپنے مقاصد حاصل کرے۔غریب عوام اور پاکستان سنگین ترین بحران سے گزر رہا ہے کمپنی کی مشہوری کے لیے شہباز شریف نومبر میں جتنے غیرملکی دورے کرنے ہیں کر لیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ غیر مقبول بھکاریوں کو کوئی خیرات نہیں دیگا۔اسلام آباد کے عوام نکل آئے تو کرپٹ ٹو لیکو بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے