انٹرٹینمنٹ

بھارتی خواتین کرکٹرز کے لیے مردوں کے برابر معاوضہ شوبز ستاروں کا خوشی کا اظہار

بھارتی خواتین کرکٹرز کے لیے مردوں کے برابر معاوضہ شوبز ستاروں کا خوشی کا اظہار

ممبئی: بالی ووڈ نگری کے ستاروں نےبھارتی خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر میچ کا معاوضہ دینے کے فیصلے کو خوب سراہا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے صنفی امتیاز کے خاتمے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے مرد اور خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کو برابر معاوضہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ جہاں کھلاڑی اسے فیصلے سے خوش ہیں وہیں شوبز ستاروں کی جانب سے بھی خواتین کو مساوی تنخواہیں دینے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اداکار شاہ رخ خان نے ٹویٹ کیا کہ کیا زبردست فرنٹ فٹ شاٹ کھیلا ہے، امید ہے دیگر بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ بی سی سی آئی نے غیرمعمولی کام کیا۔ برابری اور تنخواہوں میں مساوات کو یقینی بنانے کے لیے ایک زبردست فیصلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے