ممبئی: بھارت کے دبنگ اسٹار سلمان خان اپنی فٹنس کے حوالے سے بے حد حساس ہیں اور 56 برس کی عمر میں ان کی بہترین فٹنس اس بات کی گواہ ہے۔ سپر اسٹار نے حال ہی میں ایک فوٹو شوٹ میں اپنی بہترین جسمانی فٹنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ سلمان خان نے انسٹاگرام پر ایک بار پھر شرٹ کے بغیر اپنی تصویر اپ لوڈ کی ہے جس میں ان کے کسرتی بازو اور سکس ایبس واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔ یہ فوٹو شوٹ ان کے اپنے برانڈ کی پروموشن کے لیے کیا گیا ہے اور ان کی تصویر پوسٹ ہوتے ہی وہ وائرل ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سلمان خان ابھی حال ہی میں ڈینگی کے مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں اور ان کے مداح ان کی صحت کیلئے فکرمند تھے۔
انٹرٹینمنٹ
دبنگ خان کی بھرپور فٹنس نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
- by web desk
- اکتوبر 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1111 Views
- 2 سال ago