اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا مودی سے زیادہ عمران خان کی سپورٹ کررہا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج اور آئی ایس آئی کیخلاف عمران خان کی فرمائشی زبان کی بھارتی میڈیا مکمل کوریج کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اس وقت مودی کی اتنی سپورٹ نہیں کررہا جتنی عمران خان کی حمایت میں خبریں چلا رہا ہے۔ اقتدار کی ہوس میں ایک پاکستانی ساری سرخ لکیریں کراس کرکے ازلی دشمن بھارت کا ترجمان بن گیا، یہ کیسا پاکستانی ہے۔