تازہ ترین

وزیر داخلہ نے علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو وائرل کردی لانگ مارچ میں خونریزی ہونے کا دعوی

وزیر داخلہ نے علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو وائرل کردی لانگ مارچ میں خونریزی ہونے کا دعوی

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو پریس کانفرنس میں پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خونریزی چاہتی ہے۔، جس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں، اگر ہمت ہے تو اس آڈیو کو جھوٹا ثابت کرکے دکھائیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں لاشیں بچھانے کا پروگرام بنارہی ہے تاکہ حکومت پر الزام آئے، ان کے جتھوں کے جتھے اسلحہ لے کر مارچ میں آرہے ہیں، ان کا مقصد اسلام آباد میں انتشار پھیلانا ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں لیکن ہم کسی کو بھی اسلام آباد کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں ایک آڈیو پیش کی جسے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا اور نامعلوم شخص کے درمیان بات چیت کا نام دیا گیا۔ ۔ وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ یہ آڈیو علی امین گنڈا پور کی ہے اگر ہمت ہے تو پی ٹی آئی اسے غلط ثابت کرکے دکھادے، کہیں سے بھی اس آڈیو کا فرانزک کرالیں سچ سامنے آجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مقصد یہاں آکر دھرنا دینا نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد لوگوں کو لاکر سیکیورٹی اداروں سے تصادم کرانا ہے، ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے