دلچسپ اور عجیب

جنگلی جو جس کے بیج زمین پر چلتے ہیں

جنگلی جو جس کے بیج زمین پر چلتے ہیں

لندن: جئی یا جو (اوٹ) ایک مرغوب اناج ہے اور اس کی بعض اقسام کے بیج بہت حیرت انگیز ہوتے ہیں کیونکہ قدرت نے انہیں آگے بڑھنے کا ایک مثر نظام عطا کیا ہے۔ ان میں سے جنگلی جو کے بیج قابلِ ذکر ہیں جن میں پھیلنے کا خاص نظام ہے اور وہ زمین پر گر کر لڑھکتے رہتے ہیں، یہاں تک کہ وہ مناسب جگہ پہنچ جاتے ہیں اور وہاں اپنی افزائش شروع کرتے ہیں۔ جنگلی جو کے بیج میں قدرت نے لاتعداد خواص عطا کئے ہیں۔ اول ان پر چپکنے والے کانٹے دار ابھار ہوتیہیں جن کی بدولت بیج لڑھکتا رہتا ہے۔ دوم نیچے کی جانب لمبے ڈنٹھل ہوتے ہیں جو حرکت کرکے اسے آگے دھکیلتے ہیں۔ اس کی بدولت وہ ایسے مناسب مقام یا مٹی تک پہنچ جاتے ہیں جہاں افزائش کے لیے موافق مٹی موجود ہوتی ہے۔ اسی بنا پر انہیں اینی میٹڈ اوٹس بھی کہا جاتا ہے۔ بیج کے نیچے 90 درجے پر موجود تنکے نما ڈنٹھل دھیرے دھیرے گھومتے ہیں اور بیج لڑھکتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ جو کا بیج شعوری طور پر چل رہا ہے۔ لیکن یہ کوئی شعوری عمل نہیں بلکہ بیج خشک اور نمدار ماحول میں سکڑتے اور پھیلتے ہوئے چلتا رہتا ہے۔ اس طرح دھیرے دھیرے وہ نمی سے بھرپور ماحول یا کسی باریک جھری میں جا بیٹھتا ہے اور وہاں ایک پودے کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے