تجارت

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

سونے کی قیمت میں بڑی کمی

کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1640 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث پاکستان میں بھی پیر کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1800 روپے اور 1544 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 50 ہزار اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1580 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1354.60 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے